رسائی کے لنکس

کراچی میں تشدد اور بدامنی برقرار،7 افراد ہلاک


شہر میں امن و امان کی غرض سے پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ لیکن، اس کے باوجود، شہر میں ٹارگٹ کلنگز، گینگ وار، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دہشت گردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں ہو رہی

کراچی میں پیر کا دن بھی امن سے نہیں گزر سکا اور رات ہوتے ہوئے مختلف علاقوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

صبح کے اوقات میں سب سے پہلے سرجانی ٹاوٴن کے قریب ناردرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاعات موصول ہوئیںَ۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد انہیں گولیاں ماری گئیں۔ لاشوں کی رات گئے تک شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

شہر کے تین مختلف علاقوں میں پیر کو ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں گھگھر پھاٹک، ناظم آباد اور کورنگی میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

لانڈھی میں بھی ایک شخض نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

ادھر شہر میں امن و امان کی غرض سے پولیس اور رینجرز کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ لیکن، اس کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگز، گینگ وار، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دہشت گردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔
XS
SM
MD
LG