رسائی کے لنکس

کراچی: پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں ایک چوکی پر کھڑے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہدف بنا کر قتل کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بدھ کو دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد بھی ایسے ہی واقعات میں جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں ایک چوکی پر کھڑے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں ایک باپ اور بیٹا بھی نامعلوم حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

فائرنگ کے ایسے ہی واقعات نے نیپیئر روڈ اور نیو کراچی میں دو لوگوں کی جان لے لی۔

نارتھ کراچی میں بدھ کو اہل علاقہ نے ’’ٹارگٹ کلنگ‘‘ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ملک کے اس تجارتی مرکز میں حالیہ برسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں رہ سکی ہے اور ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

حکومت کی طرف سے صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے مختلف اوقات میں متعدد اقدامات کیے جاتے رہے ہیں لیکن روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال نہیں رک سکا ہے۔
XS
SM
MD
LG