رسائی کے لنکس

فضا سے کربلا کا منظر


کربلہ
کربلہ

ہم نےدیکھا کہ دسیوں لاکھوں لوگ امام حسین کے مزار پر جمع تھے اور یوم عاشور منا رہے تھے ـ سیکیورٹی کے انتظامات بے انتہا سخت تھے اور جگہ جگہ سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے

آج جب ہم عراق کے دارالحکومت بغداد کا فضائی جائرہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر پرسوار ہوئے تو کچھ دیر بعد ہی اُس کا رخ عاشورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کربلا کی طرف موڑ دیا گیا ـ

فضاسے ہم نےدیکھا کہ دسیوں لاکھوں لوگ امام حسین کے مزار پر جمع تھے اور یوم عاشور منا رہے تھے ـ سیکیورٹی کے انتظامات بے انتہا سخت تھے اور جگہ جگہ سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے ـ

ہم نے تھوڑی دیر کربلا میں قیام کیا لیکن کیونکہ ہمارے ساتھ عراقی فوج کے ایک جنرل قاسم عطا موجود تھے اس لئے ہمیں بھیڑ والے علاقے میں نہیں جانے دیا گیا ـ تاہم فضا سے نیچے دیکھا تو ہر طرف زاہرین ہی زائرین نظر آئے ـ

چونکہ، عراق کے دوسرے علاقوں میں نو محرم کو بم دھماکے ہوئے تھے، اس لیے بغداد میں نو محرم کی شام ساڑھے چھ بجے سے لے لر صبح ساڑھے چھ بجے تک کرفیو نافذ تھا اور دس محرم کو فضائی جائزے سے لگ رہا تھا کہ لوگ کم تعداد میں مجلسوں میں گئے ہیں شاید دھماکوں کے خوف کی وجہ سےـ

تفصیل کےلیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG