رسائی کے لنکس

کرینہ کپور کا نیا آئٹم سانگ


کرینہ کپور اور سیف علی خان
کرینہ کپور اور سیف علی خان

کرینہ’ فیوی کول ‘ کے بارے میں فلمی شائقین کا ردعمل جاننے کے لئے بہت ’ایکسائیڈڈ‘ ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ان کا ’آئٹم ‘ریلیز ہوتے ہی صرف ان کے پرستاروں کے ہی نہیں سبھی کے دل جیت لے گا۔

آج کل بالی وڈ کی ’ٹاپ کلاس‘ ہیروئنز نے اپنے لئے مقابلے کا ایک نیا میدان ڈھونڈ لیا ہے۔۔اور وہ ہے ’آئٹم سونگز‘ ۔۔ فلم چلے نہ چلے، آئٹم نمبر کے ہٹ ہوجانے سے ہیروئن کی واہ۔۔ واہ تو ہو ہی جاتی ہے۔۔ ساتھ میں معاوضہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

بیوٹی کوئن ’بے بوخان‘ ویسے تو پہلے بھی آئٹم نمبر ریکارڈ کرواچکی ہیں لیکن سلمان خان کی میگا ہٹ ’دبنگ‘ کے سیکوئل ’دبنگ2‘ میں شامل آئٹم نمبر کو کرنے کے لئے کرینہ کو راضی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے شوہر سیف علی خان تھے۔

’سیف نے مجھ سے کہا میں چاہتا ہوں تم آئٹم نمبر”فیوی کول“ کرو۔ تم ایک ایکٹر ہو جس کا کام لوگوں کو تفریح دیناہوتا ہے، اس لئے تمہیں یہ گانا ضرور کرنا چاہئے۔۔‘ کرینہ نے خوشگوار موڈ میں بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا۔

’فیوی کول‘ ، ”دبنگ 2“میں شامل دو آئٹم سونگز میں سے ایک ہے۔ پہلا آئٹم سونگ ’پانڈے جی سیٹی بجائیں‘ میں سلمان خان کے ساتھ سوناکشی سنہا اور ملائکہ اروڑا خان ہیں۔۔

دوسرا آئٹم نمبر ’فیوی کول‘ ہے جس میں کرینہ کے جلووٴں اور دھماکے دار پرفارمنس کی وجہ سے اس کے سپرہٹ ہونے کے بارے میں سب ہی بہت پرامید ہیں۔

کرینہ’ فیوی کول ‘ کے بارے میں فلمی شائقین کا ردعمل جاننے کے لئے بہت ’ایکسائیڈڈ‘ ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ان کا ’آئٹم‘ریلیز ہوتے ہی صرف ان کے پرستاروں کے ہی نہیں سبھی کے دل جیت لے گا اور لوگ اسے بہت پسند کریں گے۔

کرینہ اور سیف کو یقین ہے کہ ’دبنگ2‘ سال کی میگا ہٹ فلم ہو گی ۔’سیف کا اور میرا، ہم دونوں کا خیال ہے کہ” دبنگ2“سال کی سب سے بڑی اور ڈوپر ہٹ فلم ثابت ہو گی۔ آخر کو سلمان خان کی فلم ہے۔۔‘

’منی‘ نے تو” بدنام “ہو کر مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ ’فیوی کول‘ کیا کمال دکھاتا ہے اور فلمی شائقین کو ’دبنگ2‘ سے کتنا جوڑ پاتا ہے۔۔۔
XS
SM
MD
LG