رسائی کے لنکس

کرینہ کپور کے خیال میں سیف بہت باصلاحیت اور مکمل ایکٹر ہیں۔ ان کے لکس، باڈی لینگویج اور اسٹائل نے انہیں اس بات کا حقدار بنا دیا ہے کہ وہ ہالی وڈ فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں

بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کی بیوی اور میگا اسٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ہالی وڈ فلموں کے لئے ایک مکمل ’پیکیج‘ ہیں اور انہیں ہالی وڈ میں کام کرنا چاہئے۔

کرینہ کپور کے خیال میں سیف بہت باصلاحیت اور مکمل ایکٹر ہیں۔ ان کے لکس، باڈی لینگویج اور اسٹائل نے انہیں اس بات کا حقدار بنا دیا ہے کہ وہ ہالی وڈ فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔

بھارتی خبررساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ خود انہیں ہالی وڈ میں قسمت آزمانے کا کوئی شوق نہیں۔ بقول کرینہ ’میں جہاں ہوں، بہت خوش ہوں۔‘

بہت سی نئی اداکاراوٴں کے آنے کے بعد بھی کرینہ کا شمارصف اول کی منجھی ہوئی اداکاراوٴں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ ہر ڈائریکٹر کام کرنا چاہتا ہے۔ اس بارے میں کرینہ کا کہنا ہے ’میرے لئے یہ بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ سب ٹیلنٹ پر منحصر ہے۔ نئے لوگوں میں سے وہی بالی وڈ میں لمبی اننگز کھیل پائیں گے جن میں ٹیلنٹ ہوگا۔ رہی میری بات تو ایکٹنگ ہمیشہ سے ہی میرا جنون رہا ہے۔‘

طویل عرصے سے فلم نگری پر راج کرنے والی کرینہ خود کو ایکٹر سمجھتی ہیں اسٹار نہیں۔

کرینہ کے مطابق ’اسٹار ہونا کیسا لگتا ہے، مجھے پتا نہیں۔ میں نے کبھی خود کو اس طرح اسٹار سمجھا ہی نہیں جیسے لوگ مجھے سمجھتے ہیں۔ میں ایک عام لڑکی ہوں جسے گھروالوں اوردوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جسے میں سب سے زیادہ انجوائے کرتی ہوں۔‘
XS
SM
MD
LG