رسائی کے لنکس

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کرینہ کپور کے لیے اعزاز


بولی وُوڈ کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو عالمی فلمی صنعت میں ان کےشاندار کردار کے اعتراف میں اراکین پارلیمنٹ اور 'ایشین سڈے اخبار' کی طرف سےدارالعلوم کے ایک ظہرانے میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اور خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو ان کی فنی خدمات کے حوالے سے لندن میں اراکین پارلیمنٹ اور ایشین سنڈے اخبار کی جانب سے دارالعلوم کی ایک تقریب میں اعزازبخشا جائے گا۔

برطانوی اخبار ایشین سنڈے کی خبر کے مطابق بولی وُوڈ کی باصلاحیت اداکارہ اور عالمی سطح پر شہرت کی حامل سلیبرٹی کرینہ کپور کو عالمی فلمی صنعت میں ان کے شاندار کردار کے اعتراف میں اراکین پارلیمنٹ اور 'ایشین سڈے اخبار' کی طرف سے29 اکتوبر کو دارالعلوم کے ایک ظہرانے میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشین سنڈے اخبار کی لندن ایڈیش کےآغاز کے موقع پر دارالعلوم میں دئیے جانے والے ظہرانے میں بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ فنکار والش کمبرلی (گلوکارہ، ماڈل) اور اسٹیون (جادوگر) کو ان کی فنکارانہ خدمات کے لیے ایواڈ دیا جائے گا جبکہ بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ کونسل اور میڈیا کے حوالے سے بریڈ فورڈ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر اہم شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایشین سنڈے برطانیہ کا واحد مفت سنڈے اخبار ہے جسےمنیجنگ ڈائریکٹر فاطمہ پٹیل بریڈ فورڈ میں کامیابی سے چلانے کے بعد قومی سطح پر لندن میں لانچ کرنے جارہی ہیں۔ دارالعلوم کے ظہرانے میں ارکان پارلیمنٹ، وی آئی پی ہستیوں اور اہم کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
XS
SM
MD
LG