رسائی کے لنکس

کرینہ کپور کی نئی فلم ”ہیروئن“ کا پوسٹر متنازع بن گیا


Kareena Kapoor's Heroine poster is a rip-off
Kareena Kapoor's Heroine poster is a rip-off
حال ہی میں پروڈیوسر ڈائریکٹر مدھر بھنڈراکر کی زیر تکمیل فلم ’ ہیروئن‘ کا پوسٹر منظر عام پر آتے ہی متنازع بن گیا ہے۔

اس فلم کے لیے پہلے ایشوریہ رائے کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیاتھا لیکن ان کی تجی مصروفیات آڑے آگئیں، جس کے بعد کرینہ کپور کو ہیروئن کا رول دے دیا گیا۔

پوسٹر کیا ریلیز ہوا فلم تنازع میں گھر گئی۔ لوگ اس پوسٹر کو دیکھتے ہی پہچان گئے کہ یہ پوسٹرمشہور امریکی سنگر ماریہ کیرے کے البم ”دی اے مینی سپیشن آف می می“ کے پروموشنل پوسٹر کی ہو بہو نقل ہے۔ اس پوسٹر میں کرینہ کو اسی انداز میں پیش کیا گیا ہے جس انداز میں کیرے اپنے پروموشنل پوسٹر میں موجود تھیں۔

دونوں پوسٹرز میں صرف یہی فرق ہے کہ ایک میں کیرے مسکرارہی ہیں جبکہ ’ہیروئن‘ کے پوسٹر میں کرینہ سنجیدہ نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سنہری کپڑے پہنے ہوئے ہیں مگر اسی انداز کے جس انداز کے ماریہ کیرے نے پہنے ہوئے تھے۔

”ٹائمز آف انڈیا “کی ایک خبر کے مطابق کیرے کے لئے یہ فوٹو شوٹ مشہور فوٹوگرافر ڈیود لاچیپلے نے کیا تھا جو برٹنی اسپیئرز، ہیلری کلنٹن ، ڈیوڈ بیکھم اور محمد علی کے لئے بھی فوٹو شوٹ کرچکے ہیں جبکہ کرینہ کے لئے یہ پوسٹر کسی بھارتی ڈیزائنر کمپنی نے تیار کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی فلمی پوسٹر کی نقل کی گئی ہو بلکہ اس سے پہلے جب اسی فلم میں ایشوریہ رائے بطور ہیروئن کام کررہی تھیں اس وقت بھی اس فلم پر ہالی ووڈ کے پوسٹر کاپی کرنے کا الزام لگاتھا۔

اس سے پہلے سال دوہزار دس میں پریانکا چوپڑا اور رنبیر کپور کی فلم ”انجانا انجانی “کا پوسٹر بالی ووڈ فلم” این ایجوکیشن“ کی ’ٹرو کاپی ‘ تھا۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم ”را۔ون “کا وٴپوسٹر بھی سال 2005ء میں آنے والی فلم” بیٹ مین بگنس“ کی نقل تھا۔
XS
SM
MD
LG