رسائی کے لنکس

برطانوی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے حامد کرزئی لندن میں


صدر کرزئی اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون
صدر کرزئی اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون

افغان صدر حامد کرزئی برطانوی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے لندن میں ہیں اور توقع ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال ہوگی۔

صدر کرزئی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے علاوہ وزیرخارجہ اور وزیر دفاع سے منگل کو ملاقات کر رہے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت میں نیٹو افواج سے سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کرنے کے معاملات کو اہمیت حاصل ہو گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ افغانستان میں تعینات افواج کا انخلا 2014ء میں مکمل ہو جائے گا۔

افغانستان میں برطانیہ کے 10ہزار فوجی تعینات ہیں۔

اپنے دورے کے دوران صدر کرزئی لندن میں برٹش میوزیم میں افغان مصنوعات کی ایک نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس نمائش میں تین ہزار سال پرانی افغان تاریخ کو اُجاگر کرنے کے لیے ’نیشنل میوزیم آف افغانستان ‘ سے لائے گئے200فن پارے رکھے گئے ہیں۔

یہ فن پارے وہ ہیں جو نوے کی دہائی میں افغانستان میں خانہ جنگی اور طالبان کے دور حکومت میں محفوظ رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG