رسائی کے لنکس

انتخاب میں دھاندلی کے ذمہ دار غیر ملکی ہیں؛ کرزئی


گڑبڑ اقوام ِ متحدہ نے کی ہے: افغان صدر

افغان صدر حامد کرزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پچھلے سال صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی دراصل غیر ملکیوں کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے جمعرات کوانتخابی کارکنوں سے کہا کہ افغان اس دھوکہ دہی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ بلکہ انہوں نے کہا کہ 20 اگست کے انتخابات میں اقوام ِ متحدہ کے کارکنوں کی دخل اندازی سے گڑبڑ ہوئی۔

انہوں نے بطور ِ خاص یہ ذمہ داری اقوام متحدہ کے سابق ڈپٹی چیف پیٹر گال بریتھ پر ڈالی جنہیں اپنے افسر سے تنازعے کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ تنازع اس بات پر تھا کہ مبینہ دھاندلی سے کیسے نمٹا جائے۔

XS
SM
MD
LG