رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے آٹھ ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق ایک ’جیپ‘ نیلم ویلی میں جاگراں کے قریب کھائی میں جا گری۔ اس پہاڑی علاقے میں عموماً جیپ سفر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اورچھ سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایک ’جیپ‘ نیلم ویلی میں جاگراں کے قریب کھائی میں جا گری۔ اس پہاڑی علاقے میں عموماً جیپ سفر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

مقامی آبادی اور ضلعی انتظامیہ کے امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی استعمال منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بظاہر یہ حادثہ گاڑی میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے اور تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

پاکستانی کشمیر کا بیشتر علاقہ پہاڑی گزرگاہوں پر مشتمل ہے اور یہاں اکثرجان لیوا حادثات کی وجوہات تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG