رسائی کے لنکس

راولاکوٹ : بم ناکارہ بنانے کے دوران 13زخمی


راولاکوٹ : بم ناکارہ بنانے کے دوران 13زخمی
راولاکوٹ : بم ناکارہ بنانے کے دوران 13زخمی

زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اور چھ سول ڈیفنس کے اہل کاروں کے علاوہ چار عام لوگ شامل ہیں

بدھ کے روز پاکستانی کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں ایک بم ناکارہ بنانے کے دوران اس کے پھٹنے سے 13 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بم ایک مقامی سکول کے سامنے دودھ کے ایک بڑے ڈبے میں رکھا گیا تھا اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا ہدف سکول کی عمارت تھی۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ بم کے پھٹنے سے زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اور چھ سول ڈیفنس کے اہل کاروں کے علاوہ چار عام لوگ شامل ہیں۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ چھ جنوری کو بھارت کے ساتھ حد بندی لائن کے قریب ایک خود کش بمبار نے حملہ کر کے پاکستانی فوج کے چار اہل کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

حکام اس حملے کی ذمہ داری طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کرتے ہیں اگرچہ ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG