رسائی کے لنکس

کشمیر: بس کھائی میں گرنے سے 10 ہلاک


یہ حادثہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں سریاں کے علاقے میں پیش آیا۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیر کو ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ ضلع باغ کے علاقے سریاں میں پیش آیا۔

حادثے کے فوراً بعد پہلے مقامی آبادی کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا جس کے بعد سرکاری امدادی ادارے کے کارکن بھی موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹریفک حادثات کی وجوہات میں خراب سڑکیں اور پہاڑی علاقوں میں تیز رفتار ڈرائیونگ نمایاں ہیں۔

حالیہ برسوں میں کشمیر کے اس حصے میں متعدد مہلک ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG