رسائی کے لنکس

مظفرآباد:چیف جسٹس قاتلانہ حملے میں شدید زخمی


مظفرآباد:چیف جسٹس قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
مظفرآباد:چیف جسٹس قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مغل پر منگل کی شام مظفرآباد میں ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اور انھیں شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

فوری طور پر اس حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

چیف جسٹس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گھر سے یونیورسٹی گراؤنڈ جیلا بانڈی میں چہل قدمی کے لیے پہنچے تھے۔

ایڈیشنل ایس ایس پی ریاض عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ چیف جسٹس اپنے ڈرائیور اور محافظ کے ساتھ گاڑی سے اترکرجونہی گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو ان پر کسی نے چھپ کر گولی چلا دی جو ان کے پیٹ میں لگی۔

ریاض عباس نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس مغل کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر ان کے پیٹ سے گولی نکالنے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG