رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے 130ہلاک

  • ب

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے جب کہ 400 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں میں فوج اور پولیس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں اور ہفتے کے روزامدادی کاموں میں تیزی آئی ہے۔

حکام کے مطابق اب بھی متعد د افراد لاپتہ ہیں جن کو تلاش کیا جارہا ہے جب کہ علاقے میں شاہراہوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور سرکاری عمارتوں میں پانی داخل ہونے سے مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

لداخ میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ندی اورنالے پانی سے بھر گئے اور بعد میں سیلابی ریلے کی صورت آبادی والے علاقوں میں داخل ہو گیا۔

بھارتی کشمیر میں لداخ سیاحتی علاقہ ہے اور متعدد سیاح بھی اس صورت حال کے باعث یہاں محصور ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG