رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں تازہ جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کشمیر کے متنازع علاقے کے بھارتی کنٹرول کے حصّے میں پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی ضلعے راجوڑی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں شدید جھڑپوں کے دوران چار بھارتی فوجی اور 10 مشتبہ مسما ن باغی ہلاک ہوگئے۔

حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم جنگجو گروپ لشکرِ طیبہ کے چھ ارکان جمعرات کے روز ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے جبکہ چار بھارتی فوجی اور چار مشتبہ جنگجو بدھ کے روز ہلاک ہوئے تھے۔

یہ لڑائیاں منگل کے روز اُس وقت شروع ہوئى تھیں جب فوج اور پولیس نے راجوڑی کے ضلعے میں لائین آف کنٹرول کے قریب جنگجوؤں کے دو خفیہ ٹھکانوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

بھارتی عہدے داروں نے کہا ہے کہ لڑائى بند ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جنگلوں میں تلاش کی کارروائى شروع کردی۔

بھارتی کشمیر میں کئى ماہ تک نسبتاً سکون کے بعد حال ہی میں تشدّد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG