رسائی کے لنکس

برفانی تودوں سے لائن آف کنڑول پر باڑ متاثر: بھارتی فوج


برفانی تودوں سے لائن آف کنڑول پر باڑ متاثر: بھارتی فوج
برفانی تودوں سے لائن آف کنڑول پر باڑ متاثر: بھارتی فوج

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد بندی لائن یا (ایل او سی) پر خار دار تاروں سے بنائی گئی باڑ کو برفانی تودے گرنے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی حکام نے دراندازی کو روکنے کے لیے 2004ء میں لائن آف کنٹرول پر خار دار تار نصب کی تھی لیکن حالیہ دنوں میں شدید برفباری اور تودے گرنے سے یہ ٹوٹ گئی ہے۔

سینیئر بھارتی فوجی کمانڈر نے سری نگر میں بتایا کہ اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد پار پاکستان سے جنگجو کشمیر کے اس حصہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔

بھارتی شمالی کمانڈ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل کے ٹی پرنائیک نے کہا کہ برفانی تودے گرنے کے خدشے کے باعث کچھ سرحدی چوکیوں کو خالی کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے دو فوجی چوکیاں ایسے ہی تودوں تلے دبنے سے 19 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG