رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد


پاکستانی کمشیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر
پاکستانی کمشیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حید ر کے خلاف قانون ساز اسمبلی میں جمعے کو تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے ۔جسے حکمران جماعت مسلم کانفرنس کے ناراض گروپ کے ایک رکن نے جمع کرایا۔

راجہ فاروق حیدر
راجہ فاروق حیدر

فاروق حید ر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری عبدالعزیزنے قائدایوان کے لیے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان کو نامزد کیا ہے۔

سردار عتیق مسلم کانفرنس کے صدر ہیں اور اُنھیں قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 49 اراکین پر مشتمل اسمبلی میں سے 25 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔

XS
SM
MD
LG