رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: علیحدگی پسندوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی


بھارتی کشمیر: علیحدگی پسندوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی
بھارتی کشمیر: علیحدگی پسندوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے حکام نے کہا ہے کہ مبینہ باغیوں کی جانب سے ایک پولیس تھانے پر کیے گئے حملے میں نو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ ریاستی صدر مقام سری نگر سے 35 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبہ سوپور میں پیش آیا جہاں ایک تھانے کے باہر مبینہ شدت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ پھینکے گئے ۔ دھماکوں کے بعد پولیس اہلکاروں کے تھانے سے باہر آنے پر ایک اور دھماکا ہوا جس سے نو اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

مسلم علیحدگی پسند کشمیر کی بھارت سے آزادی یا پاکستان سے الحاق کے لیے 1989ء سے مسلح جدو جہد کر رہے ہیں۔ تنازع میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کشمیر کا خطہ انتظامی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان منقسم ہے اور دونوں ممالک پورے کشمیر کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔

XS
SM
MD
LG