رسائی کے لنکس

کیٹ ونسلیٹ ’واک آف فیم‘ میں شامل


اڑتیس سالہ ایکٹریس ہالی وڈ کی 2,520 ویں اسٹار ہوں گی جن کے نام کا ستارہ لاس اینجلس میں واقع ہالی وڈ بلیورڈ پر جگمگائے گا

کراچی ۔۔۔ کیٹ ونسلیٹ بہت جلد ان مشہور و معروف ہالی وڈ اسٹارز کی بینڈ ویگن جوائن کرنے والی ہیں جو اپنے غیر معمولی کام کی بدولت ’واک آف فیم‘ کا حصہ بن چکے ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’ہالی وڈ ڈاٹ کام‘ کے مطابق 38 سالہ ایکٹریس ہالی وڈ کی 2,520 ویں اسٹارہوں گی جن کے نام کا ستارہ لاس اینجلس میں واقع ہالی وڈ بلیورڈ پر جگمگائے گا۔

کیٹ ونسلیٹ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ’ ٹائٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اور فلم میں کواسٹارکیتھی بیٹس آئندہ ہفتے کیٹ کو ان کے نام کا ستارہ پیش کریں گے۔

’وا ک آف فیم‘ تقریبات کی پروڈیوسر اینا مارٹنزکا کہنا ہے }لاس اینجلس کی مشہورومعروف بلیورڈ پر کیٹ ونسلیٹ کا اضافہ بہت خوشگوار ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔ وہ اپنے کام کی بنیاد پر اس کی حقدار تھیں۔دنیا بھر میں پھیلے کیٹ کے پرستار بھی یقیناخوش ہوں گے‘۔

حال ہی میں ’واک آف فیم‘ کا حصہ بننے والوں میں ’نان اسٹاپ‘ اسٹار جولیانی مو ر اور گلی کی جین لنچ شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG