رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کی پس پردہ رہ کر مقاصد کے حصول کی پالیسی


جنرل کیانی صدر اور وزیراعظم کے ہمراہ
جنرل کیانی صدر اور وزیراعظم کے ہمراہ

وکی لیکس نے انٹرنیٹ پر جن سفارتی دستاویزات کو افشا کیا ہے اُن کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے پیش رو پرویز مشرف سے سبق سیکھتے ہوئے پس پردہ رہ کر حکومت اور پارلیمان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ، جن میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کی سیاسی کوششوں کو روکنا شامل ہے۔

رواں سال 22 جنوری کو فرانسیسی حکومت کے افغانستان پاکستان انٹرا یجنسی سیل کی سربراہ جیسمن زیرینی نے اپنے پیرس بھیجے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ”امریکی امداد کے کیر ی لوگر بل پر تنازع بھی جنرل کیانی نے کھڑا کیاکیونکہ اس کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد کو سیاسی حکومت کے فوج پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول سے مشروط کیا گیا ہے۔ “

فرانسیسی سفارت کار کا یہ بھی استدلال تھا کہ پاکستانی فوج پر دباؤ ڈال کر اُسے پاکستان میں روپوش افغان طالبان کا سرکچلنے کے لیے کارروائی کرنے کا موقع بھی مغرب نے ہاتھ سے گنوا دیا ہے ۔

انھوں نے جلال الدین حقانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2004 ء میں اُسے جہادی برادری میں ایک لیڈر کا درجہ حاصل تھا لیکن اُس کے پاس کوئی تنظیم نہیں تھی جو نمایاں عسکری خطرہ بن سکتی۔ تاہم سفارت کار زیرینی کے بقول تب سے آج تک خصوصاََ خلیجی ملکوں سے بڑی بڑی رقوم کے عطیات سے حقانی نے ایک ایسا نیٹ ورک قائم کر لیا ہے جسے عزم ہونے کے باوجود شکست دینا پاکستانی فوج کے لیے بہت مشکل ہوگا۔

XS
SM
MD
LG