رسائی کے لنکس

قازقستان: مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فضائی کمپنی کے مطابق طیارے میں 15 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں کسی کے زندہ بچنے کے امکانات نہیں ہیں۔

قازقستان کے اقتصادی مرکزی الماتے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے خدشہ ہے کہ اس میں سوار 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

سکیٹ ائیر لائن کا جہاز منگل کو ملک کے مشرقی شہر کیشتو سے الماتے جا رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔

فضائی کمپنی کے مطابق طیارے میں 15 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں کسی کے بچنے کے امکانات نہیں ہیں۔

الماتے میں گھنے جنگلات ہیں اور اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو وہاں دھند چھائی ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں یہ اس خطے میں پیش آنے والا دوسرا فضائی حادثہ ہے۔ گزشتہ سال 25 دسمبر کو ایک فوجی جہاز قازق شہر سکائیمکنٹ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے اس میں سوار 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG