رسائی کے لنکس

قازقستانی صدر کے دورِ حکمرانی میں توسیع پر ریفرنڈم کی منظوری


قازقستانی صدر کے دورِ حکمرانی میں توسیع پر ریفرنڈم کی منظوری

قازقستانی صدر کے دورِ حکمرانی میں توسیع پر ریفرنڈم کی منظوری

قازقستان کی پارلیمان نے ملک میں قومی ریفرنڈم کرانے کی منظوری دی ہے جس میں صدر نورسلطان نظربایوو کے دور حکمرانی میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر صدر نظر بایوو ریفرنڈم میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اُنھیں 2012ء میں صدارتی انتخابات کا سامنا نہیں کرنا ہو گا اور وہ 2020ء تک عہدہ صدارت پر فائض رہنے کے اہل ہوں گے۔

جمعہ کو پارلیمان میں اس ریفرنڈم کی منظوری اُس درخواست کے جواب میں دی گئی ہے جس پر قازقستان کے 50 لاکھ شہریوں نے دستخط کر رکھے ہیں۔ یہ افراد ملک میں کل ووٹروں کا نصف حصہ بنتے ہیں۔

70 سالہ نظر بایوو قازقستان کی آزادی کے بعد سے ریاست پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG