رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق آتشزدگی سے ایئر پورٹ میں مسافروں کی آمد کے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور پروازوں کو کئی دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

کینیا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید آتشزدگی کے باعث حکام نے بدھ کو ایئرپورٹ بند کر دیا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے عملہ کئی گھنٹوں تک جد و جہد میں مصروف رہا۔

نیروبی کے ’جامو کینیتھا‘ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بدھ کی صبح دھوئیں کے گہرے بادل اُٹھتے ہوئے دکھائی دیئے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی سے ایئر پورٹ میں مسافروں کی آمد کے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور پروازوں کو کئی دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

نیروبی کا یہ ہوائی اڈہ مشرقی افریقہ کا مصروف ترین ایئر پورٹ ہے۔
XS
SM
MD
LG