رسائی کے لنکس

صوبائی حکام کے مطابق کسینو پر حملہ کرنے والوں میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

کینیا میں ایک کسینو (جوا خانہ) پر نامعلوم افراد کے حملے اور پولیس سے جھڑپ میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ساحلی شہر مالندی کے ایک کسینو پر بدھ کو رات دیر گئے حملہ کرنے والوں میں سے چھ کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی اس واقعے میں مارا گیا۔

صوبائی حکام کے مطابق حملہ آوروں میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

حملہ آوروں پر شبہ ہے کہ وہ علیحدگی پسند مومباسا ریپبلکن کونسل کے ارکان ہیں جس پر حالیہ مہینوں میں ہونے والے متعدد حملوں کا الزام ہے۔
XS
SM
MD
LG