رسائی کے لنکس

کینیا: چرچ پر حملے میں تین ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عہدیداروں کے مطابق مسلح افراد چرچ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور اُنھوں نے اتوار کو ہونے والی خصوصی عبادت میں شریک افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

کینیا میں اتوار کو ایک چرچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عہدیداروں کے مطابق مسلح افراد چرچ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور اُنھوں نے اتوار کو ہونے والی خصوصی عبادت میں شریک افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق ساحلی علاقے ممباسا کے قریب چرچ میں حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس حملے کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب اور کینیا میں اس کی حامی تنظیموں پر اس طرح کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق مسلح شدت پسندوں کی تعداد دو تھی، پولیس نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق ایک حملہ آور بلا اشتعال فائرنگ سے قبل غیر ملکی زبان میں چلاتے ہوئے دکھائی دیا۔

کینیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں نیروبی کے ایک بڑے شاپنگ مال پر مسلح افراد کے حملے میں 67 افراد کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG