رسائی کے لنکس

کینیا: دو ایرانی باشندوں کو عمر قید کی سزا


عدالت نے احمد محمد اور سید موسوی پر گزشتہ ہفتے فرد جرم عائد کی تھی۔

کینیا کی ایک عدالت نے ایران کے دو شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ان افراد کو دہشت گردی کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی جب کہ اُن کے خلاف فرد جرم میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ بارودی مواد کی تیاری، جسے مبینہ طور پر مغربی اور اسرائیل اہداف پر حملوں کے استعمال کیا جانا تھا، میں بھی ملوث تھے۔

عدالت نے احمد محمد اور سید موسوی پر گزشتہ ہفتے فرد جرم عائد کی تھی۔

دونوں افراد کے وکیل نے پیر کو کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

گزشتہ ہفتے جس عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا، اس کے مجسٹریٹ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ جون 2012ء میں ان افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر بہت بڑے ’’سانحے‘‘ سے بچایا۔
XS
SM
MD
LG