رسائی کے لنکس

کینیا: جمعے کےبلووں کے سلسلے میں ایک مسلمان سرگرم کارکن گرفتار



الامین کماتھی پر اپنی گرفتاری کے ایک روز بعد منگل کےر وز نیروبی کی ایک عدالت میں الزام عائد کیا گیا۔ کماتھی نے اس کے بعد کوئی اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا جب اس کے وکیل نے کہا کہ اس کے خلاف چارج شیٹ نقائص پر مبنی تھی ۔

جمعے کے روز پولیس نے دورے پر آئے ہوئے ایک مسلمان عالم، عبداللہ الفیصل کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جھڑپیں کیں ۔ اس لڑائی میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔

کینیا کی حکومت الفیصل کو ، جسے 2007 ء میں نفرت کی تبلیغ کی بناپر برطانیہ سے نکال دیا گیا تھا، اور جس کا نام دہشت گردوں سے متعلق ایک عالمی واچ لسٹ میں موجود ہے، اس کے ملک واپس بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

سات اور افراد پر جمعے کے احتجاج کے سلسلے میں حملے ، چوری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔

احتجاج کے ایک اور رد عمل کے طور پرکینیا کے حکام نے اتوار کے روز صومالیہ کے لگ بھگ 400 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

کینیا کے وزیر داخلہ جارج سیتوتی نے صومالی عسکریت پسند گروپ الشباب پر وہ مظاہرہ کروانے کا الزام عائد کیا ہے الشباب نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔

اتوار کی رات ایک چھاپے کےدوران گرفتار ہونے والوں میں 16 صومالیہ کی پارلیمنٹ کے ارکان تھے جن میں سے کچھ کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG