رسائی کے لنکس

کینیا: صدراوباما کی دادی کار کے حادثے میں زخمی


کینیا: صدراوباما کی دادی کار کے حادثے میں زخمی

کینیا: صدراوباما کی دادی کار کے حادثے میں زخمی

امریکی صدر براک اوباما کی سوتیلی دادی مغربی کینیا میں کار کے ایک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئی ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ سارہ اوباما کو ہفتے کی رات کار کے الٹنے سے، جس میں وہ سوار تھیں، خراشیں آئیں ۔

90 سالہ خاتون کے رشتے داروں کا کہناہے کہ جس وقت کار کو حادثہ پیش آیا وہ کوگیلو قصبے میں واقع اپنے گھر جارہی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور گاڑی کے قریب سے گذرنے پر ان کی کار بے قابو ہوگئی اور ڈرائیور اس پر اپنا کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔

علاقے کے ایک اسپتال میں سارہ اوباما کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اپنے گھر روانہ کردیا گیا۔

صدر براک اوباما نے اپنی یادشتوں پر مبنی کتاب ’ ڈریمز آف مائی فادر‘ میں اپنی سوتیلی دادی کا ذکر کیا ہے۔

سارہ اوباما ، صدر براک اوباما کے دادا کی دوسری بیوی ہیں۔

XS
SM
MD
LG