رسائی کے لنکس

کینیا: وزیر اعظم اوڈینگا صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے

کینیا کے وزیر اعظم رائیلا اوڈینگا اقوام متحدہ کے اجلاس میں۔ 24 ستمبر 2011
کینیا کے وزیر اعظم رائیلا اوڈینگا اقوام متحدہ کے اجلاس میں۔ 24 ستمبر 2011

نائب وزیر اعظم اوہرو کنیاتا نے بھی صدارتی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے، جن پر بین الاقوامی فوجداری 2007 اور 2008 کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام عائد کرچکی ہے۔

کینیا کے وزیر اعظم رائیلا اوڈینگا نے اگلے ماہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں مسٹر اوڈینگا ’کولیشن فار ریفارم اینڈ ڈیموکریسی‘ یا سی او آرڈی کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے موجودہ صدر میوائی کباکی کے خلاف 2007 کے انتخابات میں حصہ لیا تھا ، جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے پہلے سی اوآرڈی میں ان کے ساتھی اور نائب صدر کلونزو موسیونے بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا ، لیکن اب ہفتے کے روز انہوں نے اعلان کیا وہ مسٹر اوڈینگا کا مقابلہ نہیں کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اوہرو کنیاتا نے بھی صدارتی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے، جن پر بین الاقوامی فوجداری 2007 اور 2008 کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام عائد کرچکی ہے۔

مبصرین 2013 کے انتخابات کو کینیا کے سیاسی استحکام کے امتحان کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG