رسائی کے لنکس

کینیا : میراتھن ریس کے چیمپیئن ہلاک


ونجیرو اپنی اہلیہ کے ساتھ (فائل فوٹو)
ونجیرو اپنی اہلیہ کے ساتھ (فائل فوٹو)

کینیامیں پولیس نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں کے مقابلے میں میراتھن ریس کے عالمی چیمپیئن سیموئیل ونجیرو (Samuel Wanjiru ) اپنے گھر کی بالکونی سے گود کر ہلاک ہو گئے ۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ وہ 24سالہ اتھلیٹ کے اس اقدام کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیموئیل کا گھر دارالحکومت نیروبی کے شمال میں 150 کلومیٹر کے فاصلے پرنیہورورو نامی علاقے میں واقع ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میراتھن چیمپیئن کو کئی گھریلومسائل کا سامنا تھالیکن گھر کی دوسری منزل سے اُن کے چھلانگ لگا نے کی اصل وجہ واضح نہیں ہے۔

ونجیرو نے 2008ء کے اولمپک کھیلوں کے مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور میراتھن ریس میں سونے کا تمغہ جیتے والے پہلے کینیائی کھلاڑی بن گئے تھے ۔ وہ 2009ء میں لند ن میراتھن جب کہ دو بار شگاگو میراتھن ریس بھی جیت چکے ہیں۔

کینیا کے وزیراعظم رائیلا اوڈنگا (Raila Odinga ) نے اپنے ایک بیان میں آئندہ سال لندن اولمپکس سے قبل ونجیرو کی ہلاکت کو ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG