رسائی کے لنکس

کینیا: جنوبی صومالیہ میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک


کینیا: جنوبی صومالیہ میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک
کینیا: جنوبی صومالیہ میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک

کینیا کی فوج کا کہناہے کہ درجنوں صومالی عسکریت پسند اور کم ازکم 11 صومالی فوجی چند روز قبل ہونے والی ایک لڑائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔

منگل کوجاری ہونے والے ایک بیان میں کینیا کے فوجی ترجمان نے کہا کہ جنوبی قصبے ہائیو میں ہونے والی شدید لڑائی میں عسکریت پسند گروپ الشباب کے 40 سے زیادہ جنگجو مارے گئے اور کافی تعداد میں زخمی ہوئے ۔

میجر ایمانوئل کرچر نے کہا کہ اس لڑائی میں سرکاری فوج کے 11 اہل کار ہلاک اور 54 زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ جھڑپ میں کینیا کا کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

کرچر نے یہ بھی کہا کہ کینیا کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز جنوبی قصبے افما دھو میں الشباب کے دو کیمپوں پر بم برسائے ، لیکن ابھی تک فوج کو یہ معلوم نہیں ہوسکا اس حملے سے کتنا جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

اکتوبر میں الشباب عسکریت پسندوں کے تعاقب میں کینیا کے سینکڑوں فوجی جنوبی سوڈان میں داخل ہوگئے تھے۔نیروبی کا الزام ہے کہ عسکریت پسند اس کےسرزمین سے غیر ملکیوں سیاحوں کو تاوان کی غرض سے اغوا کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG