رسائی کے لنکس

کینیا: پناہ گزین کیمپ میں بم دھماکے سے پولیس اہل کار ہلاک


کینیا: پناہ گزین کیمپ میں بم دھماکے سے پولیس اہل کار ہلاک

کینیا: پناہ گزین کیمپ میں بم دھماکے سے پولیس اہل کار ہلاک

شمالی کینیا میں پولیس کا کہناہے کہ پناہ گزین کیمپ داداب کیمپ ممکنہ طور پر ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہناہے کہ پیر کے روز یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہل کار ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے۔

کینیا حکومت نے صومالیہ میں الشباب کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے کچھ عرصہ قبل اپنے فوجی دستے بھیجے تھے۔ موجودہ حملہ فوجیوں کے خلاف چھوٹے پیمانے پر ہونے والے حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کارروائی ہے۔

کینیا کا الزام ہے کہ القاعدہ سے منسلک جنگجو ان کے ملک میں غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

عسکریت پسندوں کا کہناہے کہ وہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے لڑرہے ہیں اور وہ اپنے ملک میں سخت اسلامی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

کینیا کے پناہ گزین کیمپ داداب میں صومالیہ سے آئے ہوئے چار لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG