رسائی کے لنکس

صومالیہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلا


صومالیہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلا
صومالیہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلا

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ہزاروں افراد مشکل اور پرخطرراستوں کے ذریعے اپنی جان بچانے کے لیے کینیا جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے جمعے کے روز کہا کہ گذشتہ دوہفتوں کے دوران صومالیہ سے تقریباً 20 ہزار افراد کینیا کے پناہ گزین کیمپوں میں آچکے ہیں۔

یوان ایچ سی آر کی ترجمان ملیسا فلیمنگ کا کہناہے کہ پناہ گزینوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہیں اور جب وہ کینیا پہنچتے ہیں تو ان کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوتی ہے۔

فلیمنگ نے بتایا کہ کئی پناہ گزینوں کو کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں پہنچنے کے لیے بغیر کچھ کھائے پیئےکئی دنوں تک پیدل سفر کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارنے صومالیہ میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران تقریباً 50 افراد افراد کو اپنی جانیں بچانے کے لیے صومالیہ چھوڑنا پڑا۔جب کہ اس سے ایک سال قبل اسی عرصے کے دوران 23 ہزار صومالی باشندوں نے اپنا گھر بار چھوڑ اتھا۔

XS
SM
MD
LG