رسائی کے لنکس

صومالیہ میں کارروائیوں پر کینیا کو انتباہ


صومالیہ میں کارروائیوں پر کینیا کو انتباہ
صومالیہ میں کارروائیوں پر کینیا کو انتباہ

انٹرنیشنل کرائسسز گروپ نے ایک رپورٹ میں کینیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ صومالیہ میں اس کی کارروائیوں کو متاثر کررہا ہے جہاں یہ گروپ الشباب کے اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں مدد دے رہا ہے۔

بین الاقوامی گروپ کا کہنا ہے کہ کینیا نے صومالیہ میں فوجی مداخلت کا فیصلہ جلد بازی میں کیا اور اس کے پاس وہاں سے انخلا کا کوئی واضح منصوبہ بھی نہیں ہے۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں کینیا کی کارروائی اس کی اپنی سرحدوں میں مسلح مزاحمت، دہشت گردی اور گوریلا جنگ کو مہمیز کرسکتا ہے۔

کینیا کی افواج نے گزشتہ سال صومالیہ کی سرحد یہ کہہ کر عبور کی تھی کہ یہ سرحد پار چھاپوں اور الشباب کے عسکریت پسندوں کی اغوا کی وارداتوں کا ردعمل ہے۔

الشباب اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ صومالی حکومت کو ختم کرنے کے لیے لڑائی میں مصروف ہے اور وہ ملک کو ایک سخت گیر اسلامی ریاست بنانا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG