رسائی کے لنکس

کینیا: اساتذہ کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق


کینیا: اساتذہ کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق
کینیا: اساتذہ کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق

کینیا کے وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے سے جاری اساتذہ کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے ان کی انجمن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اوہورو کینیاٹا نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ معاہدہ کی رو سے 18 ہزار اساتذہ کو آئندہ ماہ مستقل ملازمتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ مزید پانچ ہزار اساتذہ کو آئندہ برس جنوری میں مستقل کردیا جائے گا۔

معاہدے کا اعلان اساتذہ کی انجمن کے رہنماؤں اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان پورا ہفتہ جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد جمعہ کی شام کیا گیا۔

واضح رہے کہ کینیا کی 'نیشنل یونین آف ٹیچرز' کے دو لاکھ اراکین اپنے 28 ہزار ساتھیوں کو مستقل کیے جانے کے حق میں منگل سے ہڑتال پر ہیں۔

کینیا کے اخبار 'ڈیلی نیشن' نے انجمن کے صدر نشین ولسن سوسین کے حوالے سے کہا ہے کہ معاہدہ اتفاقِ رائے سے طے پایا ہے اور ہڑتال اتوار کو ہونے والی انجمن کی 'نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی' کے اجلاس کے بعد باقاعدہ طور پر ختم کردی جائے گی۔

ہفتہ بھر طویل ہڑتال کے باعث ملک کے ایک کروڑ سے زائد طلبہ کا تعلیمی سلسلہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG