رسائی کے لنکس

کینیا: مشتبہ دہشت گرد تنظیموں، افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد


اتوار کو کینیا نے صومالیہ میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں کینیا صومالیہ سرحد کے ساتھ ساتھ جیدو کے خطے میں الشباب کی دو کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا

حکومت کینیا نے 86 تنظیموں اور افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، جن پر شبہ ہے کہ وہ مالی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

یہ بات، وائس آف امریکہ کی صومالی سروس نے بتائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد الشباب کے دہشت گرد گروہ کو فراہم کی جانے والی رقوم کو روکنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اِن تمام 86 تنظیموں کو اُس فہرست میں رکھا گیا ہے، جن پر سرکاری نظرداری رکھی جا رہی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران، الشباب نے کینیا میں متعدد حملے کیے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر صومالیہ نے کینیا سے اپنی فوج واپس نہ بلائی تو ابھی بہت کچھ ہوسکتا ہے۔


حالیہ دِنوں کے دوران، اس دہشت گرد گروہ نے گذشتہ جمعرات کو گاریسا یونورسٹی کالج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں 148 طالب علم ہلاک ہوئے۔

اتوار کو کینیا نے صومالیہ میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں کینیا صومالیہ سرحد کے ساتھ ساتھ جیدو کے خطے میں الشباب کی دو کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG