رسائی کے لنکس

کیری اور فابیوس کا جاسوسی کے الزامات پر تبادلہ خیال

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ منگل کو ناشتے کی میز پر ہونے والی ملاقات میں مسٹر فابیوس نے اپنے امریکی ہم منصب سے جاسوسی کی ان کارروائیوں پر وضاحت طلب کی۔ ترجمان نے ان کارروائیوں کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے فرانسیسی ہم منصب لوراں فابیوس سے ملاقات میں اُن حالیہ انکشافات پر تبادلہ خیال کیا ہے جن کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے لاکھوں فرانسیسی شہریوں کے ٹیلی فون پر رابطوں کی نگرانی کی۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ منگل کو ناشتے کی میز پر ہونے والی ملاقات میں مسٹر فابیوس نے اپنے امریکی ہم منصب سے جاسوسی کی ان کارروائیوں پر وضاحت طلب کی۔ ترجمان نے ان کارروائیوں کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا۔

امریکی صدر براک اوباما نے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے پیر کو رابطہ کرکے اس اسکینڈل پر فرانس کی ناراضگی کے سلسلے میں گفتگو کی تھی۔

مسٹر اوباما نے فرانسیسی رہنما کو بتایا کہ امریکہ خفیہ معلومات کے حصول کے عمل کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے تاکہ سکیورٹی اور پرائیویسی میں توازن کو یقینی بنایا جائے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیوں سے متعلق بعض الزامات کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ میں ’’توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘‘۔
XS
SM
MD
LG