رسائی کے لنکس

شام کے سیاسی مستقبل پر کیری اور لاوروف تبادلہ خیال کریں گے


جمعہ کو مذاکرات سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ شام میں روسی مداخلت بہت خطرناک ہے کیونکہ یہ تنازع کو مزید بڑھاوا دے گی۔"

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری ویانا میں ہیں جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے شام کے سیاسی مستقبل سے متعلق باہمی راہ تلاش کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

دو عہدیدار جمعہ کو اس ملاقات کے علاوہ کثیر الجہت مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے جس میں ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کا ایک نمائندہ بھی شریک ہو رہے ہیں۔

جمعرات کو جان کیری کا کہنا تھا کہ "معاملہ ہے کہ کیا کہ شام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے سیاسی عمل کر پہنچ سکتے ہیں جہاں عوام کی طرف سے طاقت کی مناسب تقسیم ہو سکے۔"

ان کے بقول اسی معاملے پر کام کیا جا رہا ہے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہونے جا رہی ہے جب شام کے صدر بشارالاسد نے رواں ہفتے ماسکو کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا اور روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کی تھی۔

پوتن شام کے صدر کو ایک اتحادی سمجھتے ہیں جب کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ماننا ہے کہ اسد کو شام کے کسی بھی طویل المدت سیاسی عمل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

جمعہ کو مذاکرات سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ شام میں روسی مداخلت بہت خطرناک ہے کیونکہ یہ تنازع کو مزید بڑھاوا دے گی۔"

حالیہ ہفتوں میں روس نے شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کو بدامنی کے خلاف کارروائیوں میں اپنی مدد میں اضافہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG