رسائی کے لنکس

کیری ایشیا بحر الکاہل ممالک کے دورے پر روانہ


جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کشیدا اور وزیر دفاع اِٹسنوری اونودیرا سے ملاقات کے دوران امریکی وفد میں کیری کے ساتھ امریکی وزیر دفاع، چَک ہیگل بھی شامل ہوں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بدھ سے ایشیا کے چھ ملکی دورے کا آغاز کرنے والے، جِس کا مقصد جاپان کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانا اور ایشیا بحر الکاہل کے ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔

بدھ کو کیری ٹوکیو پہنچیں گے، جس سے ایک ہی روز قبل وہ سلامتی سے متعلق امریکہ جاپان مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جس کا 2011ء میں واشنگٹن میں اجلاس منعقد ہوا تھا۔

جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کشیدا اور وزیر دفاع اِٹسنوری اونودیرا سے ملاقات کے دوران امریکی وفد میں کیری کے ساتھ امریکی وزیر دفاع، چَک ہیگل بھی شامل ہوں گے۔

جاپان کے ’کِیوڈو‘ خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ دونوں فریق عَشروں پرانے سکیورٹی انتظامات پر نظرِثانی کے خواہاں ہیں، کیونکہ جاپان متنازعہ پانیوں میں چین کی ماہی گیری کی معاندانہ سرگرمیوں کو نئے چیلنج کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

جمعے کے روز، کیری انڈونیشیا کے جزیرے بالی پہنچیں گے، جہاں وہ ایشیا بحر الکاہل معاشی تعاون تنظیم ’ایپک‘ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
XS
SM
MD
LG