رسائی کے لنکس

جان کیری کے مشرق وسطیٰ میں قیام میں توسیع


ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق جان کیری جمعہ کی صبح تک قاہرہ میں رکیں گے کیونکہ ان کے بقول گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی طرف "کچھ پیش رفت" ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری علاقائی ممالک کے سربراہوں اور وزرائے خارجہ سے بات چیت کے لیے جمعرات کو بھی مصر میں رکیں گے۔

جان کیری کے دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں تشدد کو روکنا ہے، جہاں 700 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس لڑائی میں 34 اسرائیل بھی ہلاک ہو ئے جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق جان کیری جمعہ کی صبح تک قاہرہ میں رکیں گے کیونکہ ان کے بقول گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی طرف "کچھ پیش رفت" ہوئی ہے۔

کیری نے (جنگ بندی کی) کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ان کوششوں میں شامل ہیں وہ اس کا کوئی حل ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔

جان کیری اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے اسرائیل اور رملہ میں الگ الگ ملاقات کرنے کے بعد بدھ کو واپس قاہرہ پہنچے تھے۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی جن کا کہنا ہے کہ تمام فریق ایک مقصد کے لیے مل کر کام کریں۔

بان نے کہا کہ ’’اس تشدد کو فوری ختم کیا جائے، میں سب فریقوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اب اس کو روک دیں۔ اب یہ وقت ہے کہ اس کو (لڑائی) روک دیا جائے اور پھر تمام معاملات پر بات چیت کی جائے‘‘۔

حماس کے لیے اہم معاملہ یہ ہے کہ اسرائیل اور مصر کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے جبکہ اسرائیلیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ حماس راکٹ حملے بند کر دے اور حماس کی سرنگوں کو ختم کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG