رسائی کے لنکس

کیری ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے: ترجمان محکمہٴخارجہ


امریکی وزیر خارجہ چند جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔ تاہم، ترجمان نے اِن ممالک کی تفصیل نہیں بتائی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ مہینوں کے دوران مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، جو علاقائی سفارت کاری میں بہتری لانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

یہ بات جمعرات کے روز محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، وکٹوریا نُلینڈ نے بتائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیری کوریا، جاپان اور چین کا دورہ کریں گے، جس سے قبل وہ لندن میں ’گروپ آف ایٹ‘ ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جو 10 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔

جون میں، کیری برونائی میں ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیاں) کے سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

نُلینڈ کا کہنا تھا کہ اِسی دورے میں، کیری چند جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔ تاہم، ترجمان نے اِن ممالک کی تفصیل نہیں بتائی۔
XS
SM
MD
LG