رسائی کے لنکس

امریکی وزیرخارجہ قاہرہ پہنچ گئے


امریکی وزیرخارجہ جان کیری

امریکی وزیرخارجہ جان کیری

مسٹر کری ایک ایسے وقت قاہرہ پہنچے ہیں جب کہ ملک کے برطرف صدر محمد مرسی کے خلاف پیر کو عدالتی کارروائی کا آغا ہونے جا رہا ہے۔

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری مشرق وسطیٰ اور یورپ کے نو روزہ دورے کے آغاز پر اتوار کو مصر پہنچے ہیں۔

وہ ایک ایسے وقت قاہرہ پہنچے ہیں جب کہ ملک کے برطرف صدر محمد مرسی کے خلاف پیر کو عدالتی کارروائی کا آغا ہونے جا رہا ہے۔

مرسی کو رواں سال جولائی میں فوج نے برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ ایک عبوری حکومت ملک کا انتظام چلا رہی ہے۔ انھیں مظاہروں کے دوران احتجاجیوں کو قتل کرنے احکامات اور تشدد کو ہوا دینے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔

اوباما انتظامیہ نے مصر میں جاری سیاسی بحران اور خون خرابے کی وجہ سے اس ملک کے لیے اپنی سالانہ ایک روب تیس کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

وزیر خارجہ کیری مصر کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ رہنماؤں سے مصر، اور شام کی صورتحال کے علاوہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام جیسے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

اس سفارتی دورے کے دوران مسٹر کیری بیت اللحم میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ اردن، متحدہ عرب امارات، الجزائر، مراکش اور پولینڈ بھی جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG