رسائی کے لنکس

'غلاف ِکعبہ' پیر کو تبدیل کیا جائے گا


غلاف ِکعبہ کو عربی زبان میں ’کسوا‘ کہا جاتا ہے جسے متعدد افراد مل کر ہاتھ سے تیار کرتے ہیں۔

مسلمانوں کے سب سے اہم اور مقدس مقام 'خانہ کعبہ' کے غلاف کی تبدیلی پیر کے روز 9 ذی الحج کو کی جائے گی۔

خانہ کعبہ کا مقدس غلاف ہر سال حج کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 670 کلو گرام سیاہ ریشم، 125 کلو گرام خالص سونا اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔

غلاف ِکعبہ پر سونے کے تاروں سے قرآنی آیات لکھی گئی ہیں۔ غلاف ِکعبہ کو عربی زبان میں کسوا کہا جاتا ہے جسے متعدد افراد مل کر ہاتھ سے تیار کرتے ہیں۔


خانہ ِکعبہ کیلئے نیا غلاف تیاری کے مراحل سے گزر کر مسجد الحرام کے کلید بردار کو بھیجا جا چکا ہے جہاں پیر کے روز اسے تبدیل کردیا جائیگا۔

خانہ ِکعبہ کے غلاف کی تبدیلی کے بعد پرانے غلاف ِکعبہ کو ٹکڑوں کی شکل میں سعودی عرب کے معزز افراد اور دنیا بھر سے آنے والی اہم شخصیات کو بطور تحفہ دے دیاجاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG