رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی سے 34 مزدور اغواء


خیبر ایجنسی سے 34 مزدور اغواء
خیبر ایجنسی سے 34 مزدور اغواء

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے 34 مزدوروں کو نا معلوم مسلح شدت پسندوں نے اغوا کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ درہ آدم خیل کے علاقے کالاخیل میں پیش آیا۔ اغواء کیے جانے والے مزدوروں میں سے 30 کوئلہ کی ایک کان جب کہ دیگر چار سڑک کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام کرتے تھے۔

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کا تعلق مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات اور شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔

کالا خیل کے علاقے میں کوئلے کی کئی کانیں ہیں جہاں دوسرے علاقوں سے آکر مزدور کام کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کالاخیل میں مقامی قبائلیوں نے حال ہی میں طالبان مخالف لشکر بھی بنائے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اغوا کا یہ واقعہ اسی کا شاخسانہ ہے یا اس کی کوئی دوسری وجہ ہے۔

دریں اثناء قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جمعہ کو مبینہ امریکہ میزائل حملے میں کم از کم تین مشتبہ جنگجو مارے گئے۔ مقامی قبائلیوں کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے انگور اڈہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر میزائل داغے گئے۔

XS
SM
MD
LG