رسائی کے لنکس

قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین خواتین ہلاک جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کے مطابق یہ دھماکا تحصیل باڑہ کے علاقے منڈی کس روڈ پر ہوا۔

حالیہ مہینوں میں خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور رواں ہفتے اس قبائلی علاقے سے ملحقہ پشاور کے مضافات میں پشتہ خرہ میں خودکش بم دھماکے میں سپریٹنڈنٹ پولیس کالام خان ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG