رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی بم دھماکے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک


مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اَکا خیل میں جمعرات کو ایک مسجد کے باہر ہونے والے بم کے ایک خوفناک دھماکے میں کم ازکم 15افراد ہلاک اور 50کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔

قبائلیوں نے بتایا کہ خیبر اور اورکزئی ایجنسی کی سرحد پر واقع اس مسجد کو عسکریت پسندوں نے اپنے مرکز میں تبدیل کررکھا تھا اوردھماکے کے وقت یہ لوگ دھوپ میں بیٹھے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند تنظیم لشکر اسلام کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

کوہاٹ کے کمشنر خالد خان عمرزئی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG