رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: شدت پسند گروپوں میں جھڑپیں 24 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

انٹیلی جنس ذرائع اور مقامی قبائلیوں کے مطابق یہ جھڑپیں جمعہ کی صبح شروع ہوئیں اور متحارب شدت پسند گروپوں کی طرف سے جدید خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان ’ٹی ٹی پی‘ اور شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 24 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

جھڑپوں میں اطلاعات کے مطابق 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

انٹیلی جنس ذرائع اور مقامی قبائلیوں کے مطابق یہ جھڑپیں جمعہ کی صبح شروع ہوئیں اور متحارب شدت پسند گروپوں کی طرف سے جدید خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں جمعہ کی شام تک بھی جاری تھیں۔ لیکن جس علاقے میں یہ لڑائی جاری ہے وہاں تک میڈیا کے نمائندوں کی رسائی نہیں ہے اس لیے آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

خیبر ایجنسی میں مخالف شدت پسند تنظیمیں لشکر اسلام اور انصار الاسلام ایک دوسرے پر مہلک حملوں میں ملوث رہی ہیں۔ لشکر اسلام کو تحریک طالبان پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔

وادی تیراہ میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف اس سے قبل سکیورٹی فورسز بھی کارروائیاں کر چکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG