رسائی کے لنکس

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 40ہلاک

  • ب

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 40ہلاک

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 40ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسندوں اور اُن کے اہل خانہ سمیت کم ازکم 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مقامی حکام کے مطابق منگل کو دیر گئے ہونے والی اس کارروائی میں شدت پسندوں کے زیراستعمال کئی ٹھکانے اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

خیبر ایجنسی اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں سوات اور جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں کے بعد فرار ہوکر آنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں اضافہ ہو ا ہے ۔

رواں سال اپریل میں وادی تیراہ میں ایک ایسے ہی حملے میں غلطی سے حکومت کے حامی ایک قبیلے کے لگ بھگ 50 افراد مارے گئے تھے ۔ اس واقعے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے معذرت کی تھی۔

عالمی سطح پر حکام کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں متعدد ٹھکانے اور تربیتی مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں سے وہ افغان سرحد عبور کرکے بین الاقوامی افواج پر مہلک حملے کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG