رسائی کے لنکس

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

Indian Hindu holy men, or Sadhus, are silhouetted as they celebrate in the water at Sangam, the confluence of the rivers Ganges, Yamuna and mythical Saraswati, during the royal bath on Makar Sankranti at the start of the Maha Kumbh Mela in Allahabad.

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ہفتہ سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمی اہلکاروں کو پشاور کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قافلے پر اکا خیل کے علاقے میں پہلے سے گھات لگائے شدت پسندوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں چار جنگجو بھی مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے سے ایک روز قبل خیبرایجنسی ہی کے ایک اور علاقے جمرود میں ایک مسجد پر خودکش حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے تھے ۔ نمازیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آر ہے تھے۔

خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی گئی ، خیبر ایجنسی میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد فضا سوگوار ہے ۔ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے مارچ 2009ء میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا تھا ۔

XS
SM
MD
LG