رسائی کے لنکس

جنگ میڈیا گروپ مغوی ڈائریکٹر بازیاب


پشاور پولیس (فائل فوٹو)

پشاور پولیس (فائل فوٹو)

جنگ گروپ کے ایک عہدیدار محمد سلیمان نے جمعہ کو کہا کہ عابد عبداللہ جمعرات دیر گئے اسلام آباد میں واقع اخبار کے دفتر میں پہنچ گئے اور وہ خیریت سے ہیں۔ تاہم سلیمان نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

پاکستان میں نشر و اشاعت کے ایک بڑے ادارے ' جنگ گروپ' کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل اغوا ہونے والے اس کے ایک عہدیدار کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا ہے۔

جنگ گروپ کے ایک عہدیدار محمد سلیمان نے جمعہ کو کہا کہ عابد عبداللہ جمعرات دیر گئے اسلام آباد میں واقع اخبار کے دفتر میں پہنچ گئے اور وہ خیریت سے ہیں۔ تاہم سلیمان نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

نامعلوم مسلح افراد نے عابد کو بدھ کی رات شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ان کی گاڑی روک کر اغوا کر لیا تھا۔ وہ اپنے دفتری امور کی انجام دہی کے سلسلے میں پشاور گئے تھے۔

عابد کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا تھا کہ مسلح افراد نے بدھ کو رات گئے ان کی گاڑی کو اس وقت روک لیا تھا جب وہ حیات آباد میں واقع اخبار کے پرنٹنگ پریس سے نکل کر ایک ہوٹل کی طرف جا رہے تھے جس کے بعد وہ عابد کو زبردستی ایک دوسری گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اس واقعے کے محرکات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG